بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے پر وسیم اکرم گرفتار

 

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد  نے بڑی کارروائی  کی ہے۔  کمسن بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث  وسیم اکرم نامی ملزم کو گرفتار  کرلیا گیا ہے۔

 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد وسیم اکرم کو چھاپہ مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔  ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا ۔ ملزم قابلِ اعتراض تصاویر متاثرہ بچوں کے گھر والوں سے بھی شئیر کر رہا تھا۔

 

ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ ٹک ٹاک وائرل کیں۔ ملزم متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

بچےقابل گرفتاروسیم اکرم