پیپلز پارٹی کا سنٹرل سیکرٹریٹ میں مزدور سہولت مرکز قائم کرنے کااعلان

کراچی: پیپلز پارٹی نے سنٹرل سیکرٹریٹ میں مزدور سہولت مرکز قائم کرنے کااعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی نے عالمی یوم مزدور پر  سنٹرل سیکرٹریٹ میں  مزدور سہولت مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  اس بارے میں

نیئر بخاری کاکہنا ہےکہ  وفاقی اداروں  کے مزدوروں  کے مسائل  حل کرنےکےلیے مرکز قائم ہوگا۔

ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی  مزدوروں  کے نمائندوں  کی میزبانی کرے گی۔ مزدور یونینز کو  مشاورتی اجلاسوں  کی سہولت دی جائے گی۔