وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ سابق گورنر سٹیٹ بینک  طارق باجوہ کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گیے ہیں۔  کمیٹی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا گیم چینجر کے طور پر شروع کیا جانے والا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام ثابت ہوا۔تمباکو، سمینٹ، چینی، کھاد سیکٹر کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا ہدف پورا نہ ہو سکا، ٹیکس مشینری ڈیڈلائن گزرنے کے 21 ماہ بعد بھی مکمل سسٹم نافذ نہ کر سکی۔

ایف بی آر نے نجی کمپنیوں کے کنسورشیم سے 25 ارب روپے کا معاہدہ کیا تھا۔ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے معیشت کو دستاویزی اور ریونیو بڑھانا مقصود تھا، ساڑھے 4 کروڑ ٹن سیمنٹ، 4 ارب سے زائد سگریٹس سٹک کو نیٹ میں لانا تھا۔