مہنگی بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلسل دو مرتبہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمت میں اضافے سے صارفین پر ایک ماہ میں 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

 

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق مارچ میں گیس پر چلنے والے 22 سستے پاور پلانٹس بند رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ قدرتی گیس پر چلنے والے 13 پلانٹس کو بند رکھا گیا، مارچ میں درآمدی آر ایل این جی پر چلنے والے 9 پلانٹس بند رہے۔گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بھی بجلی پیدا کی گئی، سب سے مہنگی بجلی ایران سے 30 روپے 37 پیسے فی یونٹ میں درآمد کی گئی۔

 

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی متوقع ہے۔

عوام نیپرامزید مہنگیمہنگی بجلی