ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان : صوبہ خیبر پختونخوا کے اہم شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید ہوگئے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے سگو روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کسٹمز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

 

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد گاڑی کے ٹکرانے سے کار سوار بچی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بچی اور شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس کے مطابق کسٹمز کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر معمول کی ڈیوٹی پر تھے جب نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

دہشت گردیڈی آئی خانشہیدفائرنگکسٹمز