اسرائیل نے ایران پر ایک اور حملہ کر دیا، ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا

تہران : اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ اسرائیل  نے ایران  کے جوابی حملے کے جواب میں ایک اور  حملہ کردیا۔ایرانی صوبے اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں  سنی گئی ہیں۔

 

اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان کے ہوائی اڈے  پر میزائل حملہ کیا ہے۔ایران کے متعدد شہروں میں ائیر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا۔تہران ایئرپورٹ کو بند کرکے مسافروں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ڈرون تیار کرنے والے فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے جبکہ عراق اور شام میں بھی اہداف پر حملے کیے گئے۔ عراق کے جنوب اورمغربی علاقوں  میں جنگی طیاروں نے پروازیں کیں۔ مغربی ایران سے گزرنے والے طیاروں کا رخ بھی تبدیل کردیا گیا۔

اسرائیلایرانحملہ