دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھایا۔ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

 

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان کبھی بھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جبکہ انسداد دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

امریکاپاکستاندہشت گردیکوششیں