کراچی: فی تولہ سونا پہلی بار ڈھائی لاکھ روپے سے مہنگاہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 964 روہے ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالرز اضافے کے بعد 2412 ڈالرز فی اونس ہوگئی ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 130 روپے اضافے سے 2780 روہے پر پہنچ گئی۔