سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطرکی نماز ادا

ریاض :سعودی عرب  سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر  کی نماز ادا کی گئی ۔مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں نمازعیدکےروح پروراجتماعات ہوئے اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

افغانستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن میں   عید کی نماز کی اجتماعات ہوئے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاندنظر  نہیں آیا تھا۔دونوں ممالک میں عید الفطر 11اپریل بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔