پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں، بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پاکستان کے وزیر خارجہ سے بات کی، گفتگو میں مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا گیا۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی، تجارتی و سرمایہ کاری کی شراکت داری کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ کشیدگی سے گریز کریں، بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔

 

میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر تبصرے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کرایا۔

امریکاامریکی محکمہ خارجہپاکستانترجمان امریکی محکمہ خارجہمیتھیو ملر