ایف بی آر افسران کے لیے نیا حکم نامہ جاری، سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیاگیا

اسلام آباد :ایف بی آر کے افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیاگیا۔

ایف بی آر افسران کو میڈیاپر رائے دینے سے بھی روک دیاگیا ہےاوراس کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کیاگیاہے کہ ایف بی آر افسران  میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رہیں  اور کسی قسم کی کوئی رائے نہ دیں۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے قانونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔