اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط ملنے کا انکشاف

اسلام آباد: اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی مشکوک خطوط ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

 

سپریم کورٹ کے ججز کو خطوط ملنے کا انکشاف اسلام آباد پولیس کی ڈی آئی جی آپریشنز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کیا۔ سپریم کورٹ کے جن ججز کو خط ملیں ہیں ان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر 3 ججز شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو بھی ایسے ہی مشکوک خطوط ملے ہیں۔

اسلام آبادججزسپریم کورٹلاہورمشکوک خطوط