گوگل کا پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا:گوگل  نے پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے معروف پوڈ کاسٹ ایپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 

 

گوگل انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ گوگل پوڈ کاسٹ کو بند کررہے ہیں، اسی تناظر میں صارفین پر زور دیا جارہا ہےکہ وہ یوٹیوب میوزک یا کسی اور سروس پر اپنا ڈیٹا منتقل کریں۔

رپورٹس کےمطابق گوگل صارفین کو ایپ میں نوٹیفکیشن بھیج رہا ہے جس میں انہیں 2 اپریل کی ڈیڈ لائن سےمتعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،اور ساتھ اس بات پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ پوڈ کاسٹ کو یوٹیوب پر منتقل کر لیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پوڈ کاسٹ ایپ کے مقابلے میں یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ دیکھنے اور سننے والوں کی تعدا د زیادہ ہے۔ گوگل پوڈ کاسٹ ایپ کو عالمی سطح پراینڈرائیڈ ڈیوائسز میں 500 ملین سے زیادہ بار انسٹال کیا گیا ہے ۔