اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت منظور کرلی ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جو عدالت نے منظور کرلی اور رہائی کا حکم دیا۔
فواد چودھری جہلم میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے نیب کیس میں اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ c