پی پی نے اپنا امیدوار دستبردار کروالیا، فیصل واوڈا کا سینیٹ رکن بننا یقینی ہوگیا

 

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد امیدوار فیصل واوڈا کے مقابلے میں اپنا امیدوار دستبردار کروالیا ہے اس طرح فیصل واوڈاکا سینیٹ رکن بننا یقینی ہوگیا ہے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدوار سرفراز راجڑ سینیٹ انتخابات سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ سرفراز راجڑ نے الیکشن کمیشن آفس میں ریٹائرمنٹ کی درخواست جمع کروادی ہے۔

 

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حمایت سے سینیٹ الیکشن کیلئے درخواست جمع کرائی تھی لیکن اعلان کیا تھا کہ وہ آزاد حیثیت میں انتخابات لڑیں گے اب پی پی نے ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار دستبردار کروالیا۔

پی پیدستبردارسینیٹفیصل واوڈا