غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات آج دوبارہ شروع ہونگے

غزہ :غزہ جنگ بندی کے لیے قاہرہ میں مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں اب تک قابل عمل معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ مصر، قطر اور امریکہ نے مذاکرات کے پچھلے دور میں ثالثی کی کوششیں کی تھیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دوحہ اور قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور  کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی مسلسل جارحیت جاری ہے۔

غزہ میں امداد کے منتظر افراد پر ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔