وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔  ای سی سی کے چیئرمین وزیر اعظم شہباز شریف ہی ہوں گے

وزیر پٹرولیم  ، وزیر پلاننگ، وزیر خزانہ ، وزیر اقتصادی امور ، وزیر تجارت ، وزیر توانائی بھی ای سی سی  کے رکن ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اور ان کی توجہ ملک کی معیشت کی بہتری  کی طرف ہے  اس کا اظہار انہوں نے متعدد بار اپنے خطاب میں کیا  ہے  ای سی سی  کا مقصد بھی  معیشت کی بہتری اوراس کے  لیے کئے جانے والےاقدامات ہیں۔