اسٹیٹ بینک  کی پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید

 

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردیدکردی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر چلنے والی نئے پولیمرنوٹ (پلاسٹک نوٹ) جاری کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت  نہیں اور   ایسا کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔