نواز شریف عمران خان کو سزا سنانے والے جج ریٹائرڈ ہو گئے

اسلام آباد: دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے۔

 

جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

 

جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں، جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سُنائی۔

 

جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔

 

یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے رکھی تھی۔