واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی افراتفری پھیلانے والے لیڈر کی کوئی گنجائش نہیں ۔ دنیا بھر میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ پیوٹن سن لیں ،یوکرین کے معاملے پر ہم کبھی نہیں جھکیں گے ۔
امریکی صدر سٹیٹ آف یونین سے آخری خطاب میں کہا کہ یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں۔ امریکا میں کسی کو جمہوریت کیخلاف ساز ش کی اجازت نہیں دیں گے ۔سیاسی افراتفری کیلئے امریکا میں کسی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ ہم گزشتہ الیکشن کی طرح اس بار بھی صدارتی الیکشن جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ پیوٹن کو میرا پیغام ہے یوکرین معاملے پر ہم کبھی جھکیں گے نہیں۔ روس نے یوکرین پر حملہ کرکے افراتفری پیدا کی۔