موبائل فون سمگلنگ میں ملوث 500 ڈیلروں کے خلاف کارروائی شروع

لاہور : وفاقی حکومت نے سمگل شدہ موبائل فونز کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کے حوالے سے خفیہ اداروں کی رپورٹس پرکسٹمز حکام کو پنجاب بھرمیں کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 

معتبر ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موبائل فونزکی سمگلنگ اور سمگل شدہ موبائل فونز کی خریدوٖ فروخت میں ملوث 500سے زائد ڈیلرز کی لسٹ فراہم کی ہے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع نے بتایا اتنے بڑے کریک ڈاؤن کے لئے موبائل فونز کی سمگلنگ میں ملوث با اثر ڈیلرز کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے جس کے لئے کسٹمز حکام کو اس غیر معمولی آپریشن کے لئے موجودہ تعداد کے علاوہ مزید افسران اور اہلکاروں کی ضرورت ہوگی ۔

دہشت گردیسمگلنگکارروائیموبائل فون