ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا ہے کہ   ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے۔ وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز نے  لاہور میں رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ   ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ  سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے۔ تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ کروں گی۔  تین دن بعد مختلف اضلاع کے سرپرائز وزٹ کروں گی اور چیک کروں گی، کوئی سڑک، محلہ اور گاؤں ایسا نہ رہے جو صاف نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی رمضان پیکیج جانا چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ ختم کرانا ہے، الیکشن بینرز ہٹوانے ہیں۔ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔