مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کی ہدایت

 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ تمام سینئر قیادت کو صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز لاہور سے ، سردار غلام عباس چکوال، رانا تنویر حسین کو شیخوپورہ سے قومی اسمبلی کی سیٹ رکھ کر صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

 

نامزد وزیر اعظم شہبازشریف لاہور، سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نارووال ،سردار اویس لغاری ڈی جی خان سے صوبائی سیٹ چھوڑیں گے جبکہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال لسبیلہ سے صوبائی چھوڑیں گے۔