پنجاب میں نمونیا اب بھی برقرار، مزید 13 بچے جاں بحق

لاہور:  پنجاب بھر میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرارہے، صوبے بھر میں مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

 

ذرائع کے مطابق  پنجاب میں اس سال نمونیا سے 404 اور لاہور میں 65 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ صوبے میں 29 ہزار 603 کیسز جبکہ لاہور میں رواں برس 6 ہزار 438 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 304 اور لاہور میں 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

ماہرینِ صحت ے مطابق  پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔