لاہورسمیت پنجاب بھر میں سردی کم ہونے کے باوجود نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، 24 گھنٹے میں 12 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پنجاب میں نمونیا سے 24 گھنٹوں میں مزید 12 بچوے وفات پا گئے جن کی عمریں صرف پیدائش سے چارسال کے درمیان ہیں۔
نمونیا کے باعث فیصل آبادسے 4، بہاولپورسے 3 ، حافظ آباد اور راولپنڈی سے 2،2 جبکہ گوجرانوالہ سے ایک بچہ نمونیا کا شکار بنا۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سات روز کے دوران 39 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے۔
رواں برس صوبے سے374 اور لاہور سے 62 بچے نمونیا کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں پنجاب سے مزید 765 اور لاہورسے 174بچوں میں نمونیا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔