سائفر کیس: اڈیالہ جیل میں بدمزگی، شاہ محمود قریشی نے ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری، عمران خان کی جج ابوالحسنات سے تلخ کلامی 

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ایک بار پھر بدمزگی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل (حکومت کی طرف سے فراہم کیے گئے وکیل صفائی) سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری۔

 

نیو نیوز کے مطابق سائفر کیس کی سماعت کے دوران ایک بار پھر بدمزگی ہوئی۔ ساق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل چھین کر دیوار پر مار دی جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے انہیں وارننگ دی۔

 

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بھی جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے تلخ کلامی ہوئی ہے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے دونوں ملزموں کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کردیے ہیں جو آج گواہوں پر جرح کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیلتلخ کلامیسائفر کیسشاہ محمود قریشیعمران خان