مسافر بس اور رکشہ میں تصادم، 4 خواتین جاں بحق

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں مدیجی کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور رکشہ کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 

ریسکیو ٹیموں نے خواتین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں،  جاں بحق خواتین کا تعلق رتوڈیرو سے بتایا جا رہا ہے۔

تصادمجاں بحقخواتینرکشہسندھلاڑکانہمسافر بس