آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کااعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کااعلان کر دیا۔  پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔

 

سری لنکا کی چماری اتھاپتھوویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کپتان قراردیا گیا۔

 

 

آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دا ایئر میں آسٹریلیا کی 4،انگلینڈ کی 2 کھلاڑی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، انڈیا  اور سری لنکا کی ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

 

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2023 میں آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بیتھ مونی، جنوبی افریقہ سے  لورا وولوارڈٹ، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز  اور انگلینڈ کی نیٹ سکیور برنٹ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر، آسٹریلیا کی ایلیس پیری اور ایش گارڈنر، بھارت کی دیپتی شرما، انگلینڈ کی سوفی ایکلستون اور آسٹریلیا کی میگن شٹ بھی بالترتیب آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

آئی سی سیآسٹریلیابھارتپاکستانی کھلاڑیٹیم آف دی ایئرویمنز ٹی ٹوئنٹی