سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو بنانا ممنوع قرار، صحافی کا داخلہ بھی میڈیا کارڈ دکھا کرہو گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کورٹ رپورٹرز کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

 

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے  کورٹ رپورٹرز کے حوالے سے جاری کردہ نئے ہدایت نامے کے مطابق صحافی صرف میڈیا ہاؤسز کے کارڈ دکھا کر سپریم کورٹ کے انٹری گیٹ سے داخل ہوسکتے ہی جبکہ اہم کیس کی سماعت پر کورٹ روم میں ہر میڈیا ہاؤس کے صرف ایک رپورٹر کو جانے کی اجازت ہوگی۔ باقی رپورٹرز کو عدالتی کارروائی دکھانے لیے کسی اور کورٹ روم میں آڈیو لنک فراہم کیا جائے گا۔

 

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی عمارت میں ویڈیو بنانے یا یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹصحافیعدالتی کارروائیکورٹ رپورٹرزیوٹیوب