سرگودھا میں قومی اسمبلی  کے انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ

سرگودھا: سرگودھا میں قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے۔ این اے 83 اور این اے 85 میں الیکشن ملتوی کرنے کیلئے آر اوز کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں این اے 83 اور85 سرگودھا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواستگزارن لیگی امیدوار نے بتایاکہ حلقے کے امیدوارصادق علی کی وفات 2 جنوری کوہوئی، معاملہ میں جعلسازی کرکے دوحلقوں کے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی گئی۔

ڈی آر او سرگودھا نے تصدیق کرتےہوئے کہاکہ انکوائری میں ثابت ہوا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کوہوئی۔  چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ انتخابات ملتوی کرنے سےپہلے آراو نے انکوائری کیوں نہیں کی، ریٹرننگ افسرنے بتایاکہ جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا تھا۔

 

سیکرٹری یونین کونسل نے کہاکہ ہم نے نمبردارکی تصدیق اوربیٹے کی درخواست پرڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا، نمبردارنے اپنے دستخط کو جعلی قراردیا۔

 

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ ایک توغلط کام کرتے ہواوریہاں آکربحث بھی کرتے ہو ۔

 

چیف الیکشن کمشنرنے سیکرٹری یونین کونسل کیخلاف ڈی سی سرگودھا کوکاروائی کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ اس شخص کونوکری سے برخواست کرںا چاہیے، الیکشن کمیشن نے این 83 اور این اے 85 کےریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے دونوں حلقوں میں انتخابات کا حکم دے دیا۔

 

واضح رہے کہ سرگودھا میں آزاد امیدوار کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 پر الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد امید وار صادق علی کی وفات کی وجہ سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حلقے میں الیکشن ملتوی کیا گیا۔

انتخاباتچیف الیکشن کمشنرسرگودھاقومی اسمبلیملتوی نوٹیفیکیشنمنسوخ