عام انتخابات، پی ٹی آئی کا دوسرا ورچوئل جلسہ آج ہو گا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا آج دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق ورچوئل جلسہ شام 7 بجے  شروع کیا جائےگا، جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب سمیت دیگر خطاب کریں گے۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق عوام ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔

 

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔

الیکشن 2024پی ٹی آئیسوشل میڈیاعام انتخاباتلیول پلیئنگ فیلڈورچوئل جلسہ