آپریشن مرگ بر، سرمچار،  پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کےٹھکانوں کو کامیابی سےنشانہ بنایا: آئی ایس پی آر

آپریشن مرگ بر، سرمچار،  پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کےٹھکانوں کو کامیابی سےنشانہ بنایا: آئی ایس پی آر

 

 

 

راولپنڈی:  پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں جو پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔

 

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے ایران کے علاقے سیستان میں حملے پر  بیان میں کہا گیا کہ  18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں اسٹرائکس کیں،  پاکستان نے راکٹ،ڈرونزاوردیگرہتھیاروں کاذمہ داری سےاستعمال کیا۔

 

 

آئی ایس پی آر  کا کہنا تھا کہ ایران میں مارے گئے دہشت گرد پاکستان میں کاروائیوں میں ملوث تھے۔

 

 

آئی ایس پی آر  نے کہا کہ پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کےٹھکانوں کو کامیابی سےنشانہ بنایا،  کارروائی میں بلوچستان لیبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچستان لیبریش فرنٹ(بی ایل ایف) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، بےگناہ جانوں کےنقصان سے بچاؤ کیلئے مکمل احتیاط کی گئی۔

 

 

بیان میں کہا گیا کہ یہ آپریشن انٹیلیجنس بنیاد پر کیا گیا، پاکستان کی جانب سے ایران کے علاقے سیستان میں نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں دوستا عرف چیئرمین بجر عرف سوغات، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی شامل ہیں۔

 

 

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کو مرگ برسرمچار کانام دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے  مس ایڈونچر کے بارے میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

 

 

آئی ایس پی آر کےمطابق مسلح افواج دہشتگردی کی کارروائیوں کیخلاف پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مستقل تیار ہیں۔ عوام کی مددپاکستان کے تمام دشمنوں کو ناکام بنا نے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے پاکستان کی علاقائی حدود کی خود مختاری کو ہر صورت میں محفوظ بنائیں گے۔

 

 

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے پڑوسی برادر ممالک دو طرفہ امور طے کرنے کیلئے بات چیت، تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 

آئی ایس پی آرپاک ایران کشیدگیپاک فوجمرگ بر سرمچار