غیر شرعی نکاح کیس:بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی درخواست بھی چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوران عدت نکاح کیس کے خلاف  درخواست کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوران عدت نکاح کیس کے خلاف  درخواست کی سماعت کی۔

 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسی نوعیت کا کیس پہلے سے چیف جسٹس کی عدالت میں ہونے کے باعث عمران خان کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

 

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز بشری بی بی کی درخواست بھی چیف جسٹس کو بھجوا دی تھی۔

 

بانی پی ٹی آئی نے اپنی  درخواست میں کہا کہ 25 نومبر سے ٹرائل کورٹ غیر قانونی طور پر کاروائی چلا رہی ہے۔ درخواست میں  استدعا  کی گئی کہ گیارہ دسمبر 9 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹبشری بی بیچیف جسٹسدوران عدت نکاح کیسعمران خانغیر شرعی نکاح کیس