پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے لیکن دفاع کا حق رکھتے ہیں، آپریشن مرگ بر سرمچار پر افواج کو سلام: شہباز شریف

لاہور:  سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

 

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور ہمارے شہریوں کی بھلائی سب سے اہم ہے۔ پاکستان نے امن و سلامتی کے لیے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کیے ہیں۔

 

پاکستان کی جانب سے ایرانی فضائی حملے کے جوابی کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن مارگ بار سرمچار پر قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

بلوچستانپاک ایران کشیدگیپاک فوجدفاعسیستانشہباز شریفمرگ بر سرمچار