آئی ٹی ایکسپورٹ میں 22.67 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد:آئی ٹی ایکسپورٹ میں 22.67 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔  نگران  وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ 22.67  فیصد اضافہ ہوا  ہے، نومبر میں 13 فیصد کے بعد دسمبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ 22.67 فیصد اضافے سے 303 ملین ڈالرز رہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 50 فیصد ڈالر رکھنے کی سہولت، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم، فری لانسرز کیلیے سہولیات بنیادی عوامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کیلیے سہولیات پر وزیر اعظم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے شکر گزار ہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصد آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کا فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام دینا ہے یہ صرف آغاز ہے، جلد بڑے نتائج آئیں گے ۔

ڈاکٹر عمرسیف نے کہا کہ 10 ارب ڈالرز کا ہدف بھی پورا ہوگا، اپنی اصلاحات سے آنے والی حکومت کیلیے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کا راستہ بنادیا ہے۔