کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600روپےکی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 3600 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 13ہزار 700روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 3087 روپے کے کی کمی کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 83 ہزار213 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22ڈالرز کمی سے 2 ہزار 45 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔