9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 

راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  کےجوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی۔

 

ذرائع کے مطابقسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج نے کی۔

 

مقامی عدالت نے سماعت کے بعد سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی۔

9 مئیتوڑ پھوڑجلاؤ گھیراؤشاہ محمود قریشی