سلیپر بس اُلٹ گئی، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے تحصیل بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی سلیپر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 

 

ریسکیو ذرائع کےمطابق بیلہ کے قریب ولپٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی سلیپر بس جانور کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

 

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پہ جائے وقوع پر پہنچ گئی، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز رفتاریجانورحادثہدھندکراچیکوئٹہمسافر