تیونس: تیونس کے ساحل کے نزدیک غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 40 لاپتا افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ تیونس کے جنوب مشرقی ساحل پر رونما ہوا۔ نیونیشین نیشنل گارڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ 10 جنوری کی رات 40 تارکین وطن کشتی میں سوار ہوکر ایس فیکس کے ساحل سے روانہ ہوئے تھے جو بحیرہ روم عبور کرکے اٹلی میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
کشتی ڈوبنے سے لاپتا ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ تیونس کے علاوہ لیبیا کے ذریعے بھی ہر سال ہزاروں افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کوشش میں بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی واقع ہوتی ہیں تاہم اس کے باوجود غیر قانونی طور پر ترکِ وطن کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔