عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں آج مزید گواہان طلب

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت آج پھر اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ گزشتہ سماعت پر 4 گواہان کے بیان قلمبند کیے گئے آج مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

 

4 گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروادیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  اڈیالا جیل میں کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے سینیئر اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا علی بخاری اور بیرسٹر عمیر نیازی و دیگر پیش ہوئے۔

 

سماعت میں سائفر کیس میں چار گواہان اقرا اشرف، شمعون قیصر، عمران ساجد اور حسیب بن عزیز کے بیانات عدالت میں قلمبند کیے گئے۔ عدالت نے مزید گواہان کو آج طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اڈیالہ جیلتوشہ خانہ ریفرنس کیسسائفر کیسشاہ محمود قریشیعمران خان