پروفیشنلی ہم غلط راہ پر ہیں، کوچز کو پلیئرز کی غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا: ظہیر عباس

کراچی : ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کاکہنا ہےکہ  پروفیشنلی ہم غلط راہ پر ہیں، کوچز کو پلیئرز کی غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ظہیر عباس  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  پروفیشنلی ہم غلط راہ پر ہیں، کوچز کو پلیئرز کی غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیاں ہوئی ہیں، ان پر قابو پانا ہوگا۔ جب تک اچھے کیچز نہیں پکڑیں گے، اچھی فیلڈنگ نہیں کریں گے، میچ نہیں جیت سکتے۔ایک سوال کے جواب میں ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ صرف میں ہی نہیں ہوں پاکستان میں ہر بیٹسمین ایشین بریڈمین ہے۔ جو کھلاڑی پرفارم کرے وہ ایشین بریڈمین بن سکتا ہے۔

لیجنڈری بلے باز کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اب فیورٹ کرکٹ ہوگئی ہے، اس میں پیسہ بہت آگیا ہے، امید ہے اس میں پاکستان کا نام ٹاپ میں شامل ہو۔بابر اعظم بہت اچھے پلئیر ہیں، امید ہے وہ میچز بھی جتوائیں، بابر کو تسلسل سے کھیلنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے میچز پاکستان میں نہ ہونے پر مجھے افسوس ہے، کیونکہ نیوٹرل وینیو تو آپ ہر وقت بنا سکتے ہیں۔