عمران خان کیخلاف اڈیالہ جیل میں تین کیسز کی سماعت مقرر

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آج اڈیالہ جیل میں تین کیسز کی سماعت ہو گی۔

 

عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو احسنات ذوالقرنین کریں گے۔ آج کی سماعت میں گواہان کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے۔ توشہ خانہ کیس میں مجموعی طور 9 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں، عدالت نے آج مزید گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

 

بانی پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ دوران عدت نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ کریں گے۔

اڈٰالہ جیلتوشہ خانہ ریفرنس کیسدوران عدت نکاح کیسسائفر کیسعمران خان