شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق، 29 شدید زخمی

گوجرانولہ: گوجرانوالہ ڈی سی کالونی کے گیٹ پر مسافروں سے بھری بس شدید دھند کے باعث الٹ گئی۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس الٹنے سے 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 29 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 20 مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے چند کی حالت تشویش ناک  بتائی جاتی ہے۔