این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد، عمران خان کا لاہورہائیکورٹ سے رجوع

 

لاہور:  سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں کاغزات نامزدگی مسترد ہونے خلاف درخواست دائر کی۔

 

عمران خان کی دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ افسر اور ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے.

 

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو لاہور کے حلقے 122 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی تھی

الیکشن 2024چیلنجعام انتخاباتعمران خانکاغذات نامزدگیلاہور ہائیکورٹمسترد