پاکستان پولیس کا پہلا سائبر کرائم انویسٹیگیشن یونٹ قائم

 

اسلام آباد: پاکستان میں اسلام آباد پولیس نے پہلا سائبرکرائم انویسٹی گیشن یونٹ قائم کر دیا۔ ایف 6 سائبر کرائم انوسٹیگیشن یونٹ 15 جنوری سے فعال ہو جائےگا۔

 

پاکستان کا پہلا سائبر کرائم تفتیشی مرکز اسلام آباد میں ایف 6 مرکز میں قائم کی گیا ہے۔ پیکا ایکٹ کی ترمیم کے بعد سیکشن 30کے تحت اسلام آباد پولیس سائبر کرائم مقدمات کا اندراج کرےگی۔تفتیش میں ایف آئی اےکی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

مزید برآں اسلام آبادپولیس کے 60 افسران کی ایف آئی اےکے تعاون سے تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔

 

تفتیشی یونٹ کے افسران سی پی او سیف سٹی کے ماتحت اور ایس ایس پی سیف سٹی کی نگرانی میں فرائض سر انجام دیں گے۔

 

سائبر کرائم کے مقدمات کے اندراج کیلئے درخواست کسی بھی تھانے میں دی جا سکتی ہے۔

انسٹاگرامایکسپاکستانپولیستفتیشسائبر کرائمفیس بکیونٹ