گھر میں آتشزگی، 3 سالہ بچی جاں بحق، 7 افراد زخمی

 

لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک بچی جاں بحق اور 2 افرادزخمی ہو گئے۔  شیرا کوٹ میں غازی چوک پر گھر میں سیلنڈر کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 5 افراد زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق  لاہور کے علاقے بادامی باغ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث 3 سالہ بچی جاں بحق جب کہ 70 سالہ محمد جاوید اور 12 سالہ غلام دستگیر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

دوسری جانب لاہو کے علاقے شیرا کوٹ میں گھر میں سیلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گھر میں کوئلے جلائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگی۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔

آتشزدگیآگجاںبحقدھماکہزخمیسیلنڈر