ڈینگی کے دو نئے کیس رپورٹ

لاہور: ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کے دو نئے مریض سامنے آئے۔

 

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کُل 13 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 7 مریض زیر علاج ہیں

 

 

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  رواں ماہ کے دوران لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 9 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا۔  ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کا ایک مریض زیر علاج ہے۔

 

علی محمد جان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فیصل آباد میں ڈینگی ایک نیا مریض رپورٹ ہوا، رواں ماہ کے دوران فیصل آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 2 ہو گئی۔

 

سیکرٹری ہیلتھ  پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گجرات میں بھی ڈینگی کا ایک نیا مریض رپورٹ  ہوا جبکہ ڈینگی کے ایک مریض کا تعلق  راولپنڈی  سے ہے

Denguehisduhospitalslaboratoryprimary and secretary healthpshڈینگی