ن لیگ کا قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا اعلان

لاہور: عام انتخابات 2024 کیلئے مسلم لیگ  ن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دی اور  چیئرمین مرکزی سیل مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کی نشستوں کیلئے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔  مسلم لیگ ن  نے لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد،  ڈویژن میں بھی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن نے ساہیوال کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اٹک کی 2 قومی اور 5 صوبائی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔

 

مسلم لیگ ن کے جانب سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

الیکشن 2024عام انتخاباتمسلم لیگ ن