انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے مسائل تکنیکی ہیں،انتخابی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد شروع ہوں گی: مرتضی سولنگی

اسلام آباد :نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی  کاکہنا ہےکہ  انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے مسائل تکنیکی ہیں،انتخابی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد شروع ہوں گی۔الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ   انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے مسائل تکنیکی ہیں،انتخابی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد شروع ہوں گی۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری بروز جمعرات کو ہی ہوں گے، ہم نے اس سے بہت زیادہ خراب حالات میں بھی الیکشن دیکھے ہیں، اس وقت حالات 2008 اور 2013 سے بہتر ہیں۔ میں نے جس دن سے حلف اٹھایا ہے اس دن سے الیکشن کمیشن سے رابطے میں ہوں تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی آزادی ہے۔

نگران وزیر اطلاعات نے انتخابات ملتوی کروانے کی سینیٹ قرارداد پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، انہوں  نے انٹرنیٹ میں تعطل کے حوالے سے کہاکہ  نگران حکومت سے قبل بھی انٹرنیٹ سروسز میں تعطل آتا رہتا تھا۔