پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

 

لاہور:  نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔

 

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

 

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف اپنے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کین ولیمسن پانچ میں سے چار میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایک میچ میں کین ولیمسن کی جگہ جوش کلارکسن کھیلیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے۔

 

نیوزی لینڈ اسکواڈ

کین ولیمسن (c)، فن ایلن، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، ڈیون کونوے (wk)، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی

پاکستانپلیک کیپسٹی ٹوئنٹیگرین شرٹسنیوزی لینڈ